آئی سی سی،مؤثر گورننس کیلئے دو نئی کمیٹیوں کی منظوری

آئی سی سی،مؤثر گورننس کیلئے دو نئی کمیٹیوں کی منظوری

آئی سی سی،مؤثر گورننس کیلئے دو نئی کمیٹیوں کی منظوری ماریشس کو باضابطہ طور پر اپنی 111ویں رکن ریاست کی حیثیت دیدی گئی

لاہور (سپورٹس ڈیسک)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے بورڈ نے سالانہ اجلاس کے اختتام پر گورننس، رکنیت اور رکن ممالک کی معاونت سے متعلق متعدد اہم فیصلوں کی منظوری دی ۔ گورننس کے نظام کو مزید مؤثر بنانے کیلئے دو نئی ذیلی کمیٹیاں قائم کرنے کی منظوری دی ۔ گورننس ریویو کمیٹی کی سربراہی بھارتی کرکٹ بورڈ کے دیواجیت سیکیا کریں گے ،اسی طرح فرنچائز لیگز کمیٹی بھی قائم کی گئی ہے ، جس کے چیئرمین بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے تمیم اقبال ہوں گے ۔ آئی سی سی نے ماریشس کو باضابطہ طور پر اپنی 111ویں رکن ریاست کی حیثیت دے دی ہے ۔ بورڈ نے ویسٹ انڈیز کی مالی معاونت کے لیے 1 کروڑ 28 لاکھ20 ہزار امریکی ڈالر قرض فراہم کرنے کی منظوری بھی دی ۔ کینیڈا کے معاملے پر آئی سی سی بورڈ نے بحالی کے لیے شرائط کی منظوری دی ہے ۔ بورڈ کے مطابق کینیڈا کی معطلی اس وقت تک برقرار رہے گی جب تک وہ تمام مقررہ شرائط پوری نہیں کر لیتا۔ سری لنکا کرکٹ کے حوالے سے بورڈ نے زور دیا کہ انتخابات جلد از جلد کرائے جائیں فی الحال سری لنکا کرکٹ کو آئی سی سی بورڈ اجلاسوں میں نمائندگی کی اجازت نہیں ہوگی۔ بنگلہ دیش بورڈ کے نو منتخب صدر کو فل ممبر ڈائریکٹر کے طور پر تسلیم کر لیا گیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...