ہم جیتنے کے لائق ہی نہیں تھے ایمپابے نے ہار کا ملبہ ٹیم پر ڈال دیا
نیویارک (سپورٹس ڈیسک)فیفا ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں اسپین کے ہاتھوں 0-2 سے شکست کے بعد فرانسیسی ٹیم کا فائنل میں پہنچنے کا خواب چکنا چور گیا ہے ۔
اس بڑی ہار کے بعد فرانس کی ٹیم کے کپتان کیلیان ایمباپے نے گھما پھرا کر بات کرنے کے بجائے سچائی کو تسلیم کیا ہے اور صاف کہا ہے کہ ان کی ٹیم کا کھیل اس لائق ہی نہیں تھا کہ وہ فائنل میں پہنچ پاتی۔ انہوں نے اعتراف کیا کہ فرانس کی ٹیم نہ تو حکمت عملی کے لحاظ سے اچھا کھیل پیش کر سکی اور نہ ہی تکنیکی اعتبار سے سیمی فائنل جیسے بڑے مقابلے کے معیار پر پورا اتری۔ انہوں نے کہا کہ میرا نہیں خیال کہ ہم نے وہ کھیل پیش کیا جو ہم کھیلنا چاہتے تھے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments