9وارداتیں ،ڈاکوشہریوں سے 16لاکھ روپے لوٹ کرفرار

9وارداتیں ،ڈاکوشہریوں سے 16لاکھ روپے لوٹ کرفرار

انارکلی ودیگرمقامات پر ڈاکے ،گلشن راوی ، مغلپورہ سے موٹرسائیکلیں چوری

لاہور(کرائم رپورٹر)لاہور میں ڈکیتی،چور ی کی9 وارداتوں کے دوران شہریوں سے لاکھوں روپے ودیگر سامان لوٹ لیا گیا ۔گڑھی شاہو میں رفاقت سے 3لاکھ 35 ہزار و موبائل ،نواب ٹائون میں عمر سے 3لاکھ 22ہزار و موبائل ، شفیق آباد میں نسیم سے 3لاکھ وموبائل ،باغبانپورہ میں اخلاق سے 2لاکھ 52ہزار وموبائل ،انارکلی میں کاشف سے 2لاکھ 37ہزار و موبائل ،شیرا کوٹ میں رئوف سے 15 ہزار وموبائل اورستوکتلہ کے علاقے میں حنیف سے 10 ہزار اور موبائل فون چھین لیا گیا۔گلشن راوی سے مجید اور مغلپورہ وسیم کی موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں۔

 

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...