فیفا ورلڈکپ:انگلینڈ کو شکست،ارجنٹینا فائنل میں پہنچ گیا
اٹلانٹا میں کھیلے گئے دوسرے سیمی فائنل میں ارجنٹینا نے انگلینڈ کو دو،ایک سے ہرایا ارجنٹینا کی جانب سے فرنانڈس اور مارٹینز نے گول کئے ،فائنل میں سپین سے ٹاکرا
اٹلانٹا(سپورٹس ڈیسک)فیفا ورلڈکپ کا دوسرے سیمی فائنل میں ارجنٹینا نے انگلینڈ کو دو،ایک گول سے شکست دیدی۔اٹلانٹا میں کھیلے گئے سیمی فائنل میں انگلینڈ نے ارجنٹینا کے خلاف گول کرکے ایک صفر کی برتری حاصل کی۔انگلینڈ کی جانب سے گول 55ویں منٹ میں گورڈن نے سکور کیا۔جس کے بعد ارجنٹینا نے بھی انگلینڈ کے خلاف گول کرکے سکور 1-1 سے برابر کر دیا۔ارجنٹینا کی جانب سے گول فرنانڈس نے 85ویں منٹ میں سکور کیا۔ اسی دوران ارجنٹینا کے کھلاڑی مارٹینز نے دوسرا گول سکور کرکے اپنی ٹیم کو 1-2 کی برتری دلادی جو میچ ختم ہونے تک برقرار رہی اب ارجنٹینا فائنل میں سپین کیساتھ ٹکرائے گا،فائنل اتوار کو کھیلا جائیگا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments