قومی ٹیسٹ ٹیم ٹرینیڈاڈ اینڈ ٹوباگو پہنچ گئی

قومی ٹیسٹ ٹیم ٹرینیڈاڈ اینڈ ٹوباگو پہنچ گئی

لاہور (سپورٹس ڈیسک)پاکستان کرکٹ ٹیم دو ٹیسٹ میچز کی سیریز کھیلنے کے لیے ٹرینیڈاڈ اینڈ ٹوباگو پہنچ گئی ہے ۔

قومی ٹیسٹ سکواڈ آج آرام کرے گا، جبکہ ٹیم کل سے باقاعدہ پریکٹس سیشن کا آغاز کرے گی۔ترجمان پی سی بی کیمطابق دورہ ویسٹ انڈیز کے دوران پاکستان اور میزبان ٹیم کے درمیان دو ٹیسٹ میچز کی سیریز کھیلی جائے گی۔ سیریز کی تیاری کے سلسلے میں قومی ٹیم 18 سے 21 جولائی تک چار روزہ پریکٹس میچ بھی کھیلے گی تاکہ کھلاڑی کنڈیشنز سے ہم آہنگ ہو سکیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...