سرپلس چینی برآمد کرنیکا وعدہ پورا کیا جائے :شوگر ملز کا وفاقی وزیر کومراسلہ
لاہور(اپنے سٹی رپورٹر سے)پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن نے وفاقی وزیر نیشنل فوڈ سکیورٹی اینڈ ریسرچ کو مراسلہ ارسال کیا ہے جس میں حکومت کی جانب سے گزشتہ کرشنگ سیزن کے اختتام کے ایک ماہ کے اندر سرپلس چینی برآمد کرنے کے وعدے پر عملدرآمد کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
مراسلے کے مطابق حالیہ کرشنگ سیزن کے اختتام پر ملک میں 7اعشاریہ 967 ملین میٹرک ٹن چینی کے ذخائر موجود تھے جبکہ ملک میں چینی کی سالانہ کھپت 6 اعشاریہ 76 ملین میٹرک ٹن ہو گی جسے نکال کر 1 اعشاریہ 181 ملین میٹرک ٹن چینی سرپلس موجود ہے ۔ اتنی مقدار میں چینی برآمد کرنے کیلئے پانچ ماہ درکار ہیں اور تب تک نئی چینی آنا شروع ہو جائیگی۔فی الوقت شوگر انڈسٹری کو چینی کے بڑے ذخائر رکھنے کے چیلنج کا سامنا ہے جبکہ اسکی طلب بہت کم ہے ۔ چینی فروخت نہ ہونے پرشوگر انڈسٹری کو قرضوں اور کاشتکاروں کے بقایا جات ادائیگیوں میں فنڈز کی کمی کا سامنا ہے جسکے پیش نظر6 لاکھ میٹرک ٹن سرپلس چینی برآمد کرنیکی اجازت دی جائے ،فیصلہ ناصرف شوگر انڈسٹری کو فنڈز کی قلت سے نمٹنے میں مدد دے گا بلکہ 575 ملین امریکی ڈالر کا زرمبادلہ بھی حاصل ہوگا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments