نئے عمرہ رولزنافذ ،کمپنیز کو نسک معاہدے تصدیق کرانیکی ہدایت

 نئے عمرہ رولزنافذ ،کمپنیز کو نسک معاہدے تصدیق کرانیکی ہدایت

ایڈیشنل سیکرٹری مذہبی امور کی سربراہی میں عمرہ پالیسی بنانے کیلئے کمیٹی تشکیل تصدیق شدہ عمرہ کمپنیوں کی فہرست ویب سائٹ پر جاری ہوگی، وزارت مذہبی امور

اسلام آباد(اپنے رپورٹرسے )وفاقی حکومت نے حج و عمرہ ایکٹ 2024 کے تحت نئے عمرہ رولز کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے ۔ وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد نافذ کیے گئے ان رولز کے تحت آئندہ عمرہ سے متعلق تمام انتظامی، ریگولیٹری اور نگرانی کے امور وزارت مذہبی امور کے دائرہ اختیار میں ہوں گے ، نئے رولز کے تحت جامع عمرہ پالیسی کی تیاری کے لیے عمرہ پالیسی کمیٹی بھی تشکیل دے دی گئی ہے جس کے چیئر مین ایڈیشنل سیکرٹری مذہبی امور ہوں گے جبکہ وزارت داخلہ، وزارت خارجہ، وزارت قانون و انصاف اور کابینہ ڈویژن سے ا یک ایک اعلیٰ افسر کمیٹی کے رکن ہوں گے ۔ کمیٹی تمام متعلقہ فریقین سے مشاورت کے بعد نئی عمرہ پالیسی مرتب کرے گی، جسے وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد نافذ کیا جائے گا۔وزارت نے تمام عمرہ کمپنیوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنے نسک (Nusuk)معاہدوں کی فوری تصدیق کروائیں، وزارت کی جانب سے تصدیق شدہ عمرہ کمپنیوں کی فہرست سرکاری ویب سائٹ پر جاری کی جائے گی ، عمرہ پالیسی کی منظوری کے بعد صرف وزارت مذہبی امور سے تصدیق شدہ کمپنیاں ہی عمرہ خدمات فراہم کرنے کی اہل ہوں گی۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...