محرم جلوس کے لائسنس اجرا بارے نئی پالیسی بنانے کا حکم

محرم جلوس کے لائسنس اجرا بارے نئی پالیسی بنانے کا حکم

پنجاب حکومت چار ماہ میں جامع پالیسی تیارکرکے اگلے محرم سے قبل نافذ کرے تجدید، منسوخی ، لائسنس ہولڈر کے انتقال پرطریقہ کار واضح کیا جائے :ہائیکورٹ

لاہور (کورٹ رپورٹر )لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس انوار حسین نے حکومت پنجاب کو محرم میں جلوس کے لائسنس اجرا بارے نئی پالیسی تشکیل دینے کا حکم دیدیا۔عدالت نے حکم دیا ہے کہ پنجاب حکومت چار ماہ میں جامع پالیسی بنا کر اگلے محرم سے قبل نافذ کرے ، پالیسی میں نئے لائسنس، تجدید، معطلی، منسوخی اور اصل لائسنس ہولڈر کے انتقال کے بعد طریقہ کار بھی واضح  کیا جائے ، محرم جلوسوں بارے برسوں پرانی پالیسی پر ازسرِنو غور کیا جائے ، جلوسوں کے نئے لائسنسوں پر مستقل پابندی مناسب نہیں۔

مرحوم کے نام پر جلوس کا لائسنس بحال نہ کرنا قانون کے مطابق نہیں، جلوس کا لائسنس وراثتی حق نہیں تاہم لائسنس ہولڈر کی وفات سے مذہبی حقوق ختم نہیں ہوتے ، محرم کے جلوس عام عوامی اجتماعات نہیں بلکہ آئین کے تحت مذہبی آزادی سے جڑے معاملات ہیں، ہر سال محرم سے قبل عدالتوں سے رجوع کرنے کی روایت ختم ہونی چاہیے ، حکومت جلوسوں بارے بروقت طریقہ کار وضع کرے ، ہوم ڈیپارٹمنٹ تاریخی جلوسوں کے لائسنس، نئے لائسنس اور متنازعہ دعوؤں سے متعلق واضح پالیسی مرتب کرے ، متوازن اور قابلِ عمل نظام وضع کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...