آئی ایم ایف کا پاکستان میں اوسط مہنگائی 8 اعشاریہ 4 فیصد رہنے کا تخمینہ

آئی ایم ایف کا پاکستان میں اوسط مہنگائی 8 اعشاریہ 4 فیصد رہنے کا تخمینہ

آئندہ چار مالی سال کے دوران مہنگائی رواں مالی سال سے کم رہنے کی بھی پیشگوئی

 اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )آئی ایم ایف نے رواں مالی سال 2026۔27 کے دوران پاکستان میں مہنگائی کی شرح حکومتی مقررہ ہدف اور گزشتہ مالی سال کے مقابلے میں زیادہ ظاہر کرنے کا خدشہ ظاہر کر دیا۔بین الاقوامی مالیاتی فنڈ نے پاکستان کے بارے میں اپنی کنٹری رپورٹ میں رواں مالی سال میں اوسط مہنگائی 8 اعشاریہ 4فیصد رہنے کا خدشہ ظاہر کیا ہے جبکہ آئندہ چار مالی سال کے دوران مہنگائی رواں مالی سال سے کم رہنے کی پیش گوئی کی ہے ۔کنٹری رپورٹ میں آئی ایم ایف نے مزید پانچ سال پاکستان میں اوسط مہنگائی سنگل ڈیجٹ میں رہنے کا تخمینہ بھی لگایا جس کے مطابق گزشتہ دو مالی سال کے دوران پاکستان میں اوسط مہنگائی سنگل ڈیجٹ میں رہی جبکہ آئی ایم ایف نے مزید مسلسل 5 سال پاکستان میں مہنگائی سنگل ڈیجٹ میں رہنے کا تخمینہ لگایا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...