کراچی کو اسکا جائز حق دیا جائے
کراچی (سٹاف رپورٹر) تحریک انصاف سندھ کے رہنما حلیم عادل شیخ نے مطالبہ کیا ہے کہ شہر کو اس کا جائز مالی اور آئینی حق دیا جائے ، کراچی ملک کی معیشت کی ریڑھ کی ہڈی ہے۔
مگر اسے اس کی آبادی، وسائل اور قومی معیشت میں کردار کے مطابق ترقیاتی فنڈز فراہم نہیں کیے جا رہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی کی 18 سالہ حکمرانی نے کراچی کو بدترین مسائل سے دوچار کر دیا ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments