جماعت اسلامی حلقہ خواتین کی شوریٰ کا اجلاس ختم ، قراردادیں منظور

 جماعت اسلامی حلقہ خواتین کی شوریٰ کا اجلاس ختم ، قراردادیں منظور

ملکی سیاسی، سماجی اور معاشی صورتحال، عوام کو درپیش مسائل پر تفصیلی غور و فکر

لاہور (سیاسی نمائندہ)حلقہ خواتین جماعت اسلامی پاکستان کی مرکزی شوریٰ کا تین روزہ اجلاس سیکرٹری جنرل ڈاکٹر حمیرا طارق کی سربراہی میں اختتام پذیر ہو گیا،ـ اجلاس میں مرکزی شوریٰ کے ارکان نے ملک بھر سے شرکت کی،خواتین اور بچیوں کے تحفظ، جنسی جرائم ، تعلیم کی کمی اور ملک میں بڑھتی مہنگائی سے متعلق اہم قراردادیں منظور کر لی گئیں ۔ گزشتہ ششماہی کے فیصلوں، منصوبہ بندی، مختلف شعبہ جات کی کارکردگی، عمل درآمد کی موجودہ صورتحال اور آئندہ ششماہی کے اہداف کا بھی تفصیلی جائزہ لیا گیا۔تنظیمی استحکام، دعوتی و تربیتی سرگرمیوں اور عوامی خدمت کے مختلف منصوبوں پر غور کیا کیا گیا۔مرکزی شوریٰ کے اجلاس میں ملک کی مجموعی سیاسی، سماجی اور معاشی صورتحال، عوام کو درپیش مسائل اور قومی سطح پر موجود چیلنجز پر بھی تفصیلی غور و فکر کیا گیا ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...