حکومت روزا نہ عوام کی جیب پر ڈاکا ڈالنے کے بجائے پٹرولیم لیوی ختم کرے:حافظ نعیم

حکومت  روزا نہ  عوام  کی  جیب  پر  ڈاکا  ڈالنے  کے  بجائے  پٹرولیم  لیوی  ختم  کرے:حافظ  نعیم

حکومت پٹرول پر 120 روپے ٹیکسز کا خاتمہ کیوں نہیں کرتی جس کا پٹرول کی اصل قیمت سے کوئی تعلق نہیں ناکام حکومت ناکامیوں کا بوجھ مسلسل مہنگائی ، نئے ٹیکسوں کی صورت میں عوام پر منتقل کر رہی :امیر جماعت اسلامی

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کے حکومتی فیصلے کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت نے عوام کی جیبوں پر روزانہ ڈاکا ڈالنے کا فیصلہ کر لیا ،حکومت عوام کی جیبوں پر ڈاکا ڈالنے کی بجائے پٹرولیم مصنوعات پر لیوی ختم کرے ۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے ردعمل میں حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ روزانہ کی بنیادوں پر پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ کا مطلب حکمرانوں نے عوام کو روزانہ لوٹنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ اتحادی حکومت پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل اضافے کے بجائے پٹرول پر عائد 120 روپے فی لٹر ٹیکسز کا خاتمہ کیوں نہیں کرتی، جن کا پٹرول کی اصل قیمت سے کوئی تعلق نہیں۔امیرجماعت اسلامی نے کہا کہ حکومت لیوی کے نام پر عوام سے بھتہ وصول کرنا کیوں بند نہیں کرتی،ناکام حکومت اپنی معاشی ناکامیوں کا بوجھ مسلسل مہنگائی اور نئے ٹیکسوں کی صورت میں عوام پر منتقل کر رہی ہے ۔ حکومت عوام پر مزید مالی بوجھ ڈالنے کے بجائے پٹرولیم مصنوعات پر عائد غیر ضروری ٹیکسز اور لیوی ختم کرے تاکہ مہنگائی سے پریشان عوام کو حقیقی ریلیف فراہم کیا جا سکے ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...