ایس سی او اجلاس ، سرحدی تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
سرحدوں کی صورتحال، سکیورٹی چیلنجز مستقبل کے رجحانات پر تبادلہ خیال مجاز بارڈر سروسز سربراہان کے باہمی تعاون کے فروغ کیلئے متعدد اہم فیصلے
اسلام آباد (وقائع نگار) شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے رکن ممالک کی مجاز بارڈر سروسز کے سربراہان کا بارہواں اجلاس اسلام آباد میں منعقد ہوا، جس میں رکن ممالک کے اعلیٰ حکام نے سرحدی سلامتی، باہمی تعاون اور ابھرتے خطرات سے نمٹنے کے حوالے سے اہم فیصلے کئے ۔اجلاس میں بیلاروس، بھارت، ایران، قازقستان، چین، کرغز جمہوریہ ، اسلامی جمہوریہ پاکستان، روسی فیڈریشن، تاجکستان، ازبکستان اور ایس سی او کے ریجنل اینٹی ٹیررسٹ اسٹرکچر (RATS) کی ایگزیکٹو کمیٹی کے سربراہان اور نمائندوں نے شرکت کی۔اجلاس کے دوران شرکاء نے ایس سی او رکن ممالک کی بین الاقوامی سرحدوں پر موجودہ صورتحال، سکیورٹی چیلنجز اور مستقبل کے رجحانات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ اس موقع پر سرحدی سلامتی کو مزید مؤثر بنانے اور باہمی تعاون کے فروغ کے لیے متعدد اہم فیصلے بھی کئے گئے ۔اجلاس میں رکن ممالک کی بارڈر سروسز کے مشترکہ آپریشن "سولیڈیریٹی 2025" کے نتائج کا جائزہ لے کر انہیں متفقہ طور پر منظور کیا گیا، جبکہ "سولیڈیریٹی-2026" کے انعقاد اور تیاری کے منصوبے کی بھی منظوری دی گئی۔شرکاء نے بارڈر سروسز کے ماہرین کے گروپ کے لیے 2027 کے ورک پلان کی توثیق بھی کی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments