کابینہ میں ردوبدل سے کوئی فرق نہیں پڑیگا :ایمل ولی

کابینہ میں ردوبدل سے کوئی فرق نہیں پڑیگا :ایمل ولی

ایک ایک ادارے کے تین، تین وزیر ، سب بے اختیار ، پالشی ہیں بہنوں اور ورکرز سمیت عمران خان کا کوئی اپنا نہیں ،میڈیا سے گفتگو

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)صدر عوامی نیشنل پارٹی سینیٹر ایمل ولی خان نے کہا کہ کابینہ میں ردوبدل سے کوئی فرق نہیں پڑے گا۔ بدقسمتی سے ایک ایک ادارے کے تین تین وزیر ہیں، لیکن اختیار ایک کے پاس بھی نہیں۔ نظام مفلوج ہے ، سب پالشی ہیں ، میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا پی ٹی آئی اراکین نے عمران خان کے سر کا سودا کرکے کروڑوں دیکر مراعات ہی کیلئے صوبے میں حکومت لی ، بہنوں اور ورکرز سمیت عمران خان کا کوئی اپنا نہیں ، پاکستان میں تخت سے تختہ اور تختے سے تخت تک پہنچانا ایک روایت ہے ۔ خیبرپختونخوا میں ایک طرف صرف کرپشن تو دوسری جانب ایک قیدی کی رہائی کا ڈرامہ ہورہا ہے مگر حقیقت یہ ہے خود پی ٹی آئی والے نہیں چاہتے کہ عمران خان رہا ہوجائیں، مولانا کی باتوں میں اصل سوال کو نظر انداز کرکے ایک دوسرے رخ کو ہوا دی گئی۔ وزیراعظم سے خیبرپختونخوا اور بلوچستان کے مسائل کے حل کے لیے تمام سٹیک ہولڈرز پر مشتمل ایک اجلاس بلانے کی درخواست کی ہے ، عام عوام کو بندوق اٹھانے کی ترغیب دینا مزید مسائل پیدا کرے گا ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...