پہلی بار 2ہزار سے زائد ای گاڑیاں کراچی پہنچ گئیں
ایم وی گرینڈے شنگھائی کامیابی کیساتھ کراچی پورٹ کے ٹرمینل پر لنگرانداز ہوگیا پہلی رورو ای وی شپمنٹ جدید بندرگاہی نظام کی جانب ایک اہم پیشرفت، وزیر بحری امور
کراچی (آئی این پی)پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار رورو شپمنٹ کے ذریعے 2 ہزار سے زائد الیکٹرک گاڑیاں کراچی پورٹ پہنچ گئیں۔ ملکی بحری اور تجارتی تاریخ میں ایک اہم پیشرفت سامنے آئی ہے جہاں پہلی مرتبہ رورو شپمنٹ کے ذریعے 2 ہزار سے زائد الیکٹرک گاڑیاں کراچی پورٹ پہنچ گئی ہیں۔ ترجمان وزارتِ بحری امور کے مطابق ایم وی گرینڈے شنگھائی کامیابی کے ساتھ کراچی پورٹ کے ٹرمینل پر لنگرانداز ہوگیا ہے ، اس جہاز کے ذریعے الیکٹرک گاڑیوں کی یہ بڑی کھیپ ملک میں درآمد کی گئی۔وفاقی وزیر بحری امور جنید انوار چودھری نے اپنے بیان میں کہا کہ رورو جہاز کے ذریعے پہلی بار الیکٹرک گاڑیوں کی درآمد پاکستان کی بحری تجارت کے لیے ایک تاریخی سنگ میل ہے ۔وفاقی وزیر نے کہا کہ کراچی پورٹ پر پہلی رورو ای وی شپمنٹ جدید بندرگاہی نظام کی جانب ایک اہم پیشرفت ہے جو ملک کی تجارتی سرگرمیوں کو مزید وسعت دینے میں معاون ثابت ہوگی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments