پاور سیکٹر میں مؤثر فیصلہ سازی کیلئے مربوط ڈیٹا ناگزیر،اویس لغاری

پاور سیکٹر میں مؤثر فیصلہ سازی کیلئے مربوط ڈیٹا ناگزیر،اویس لغاری

کونسل کے بروقت فیصلوں کیلئے ایگزیکٹو ورکنگ کمیٹی تشکیل دی جائے ، خطاب

اسلام آباد(نامہ نگار)وفاقی وزیر توانائی سردار اویس لغاری نے کہا کہ پاور سیکٹر میں مؤثر فیصلہ سازی کے لیے قابلِ اعتماد اور مربوط ڈیٹا ناگزیر ہے ۔ ڈیٹا گورننس کونسل جدید، شفاف اور جوابدہ حکمرانی کی بنیاد فراہم کرنے کے علاوہ پاور سیکٹر میں ڈیٹا کے یکساں معیارات اور مؤثر انتظام کو یقینی بنانے میں اہم کردار ادا کرے گی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پبلک سیکٹر کی پہلی ڈیٹا گورننس کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، وفاقی وزیر نے کونسل کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر کی تعیناتی کا عمل جلد مکمل کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ کونسل کو مکمل استعداد کے ساتھ فعال بنایا جائے ۔ وزیر توانائی نے ہدایت کی کہ ڈیٹا گورننس کونسل کے اجلاس باقاعدگی سے منعقد کیے جائیں ۔انہوں نے کونسل کے مؤثر اور بروقت فیصلوں کے لیے ایگزیکٹو ورکنگ کمیٹی تشکیل دینے کی بھی ہدایت کی ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...