پاک چین امیگریشن ،بارڈر مینجمنٹ مشترکہ ورکنگ گروپ بنانیکا فیصلہ
حکومت غیر قانونی امیگریشن کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل پیرا ، محسن نقوی چین پاکستانی اداروں کی استعداد کار بڑھانے میں تعاون جاری رکھے گا ، چی جنگ یانگ
اسلام آباد (اے پی پی)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر مملکت طلال چودھری سے چین کی نیشنل امیگریشن ایڈمنسٹریشن کے ڈائریکٹر جنرل چی جنگ یانگ کی قیادتمیں ایک اعلی ٰسطح وفد نے ملاقات کی جس میں دونوں ممالک کے مابین امیگریشن، بارڈر مینجمنٹ اور ادارہ جاتی تعاون کو مزید وسعت دینے پر اتفاق کیا گیا۔ملاقات کے دوران غیر قانونی امیگریشن، اسلحہ کی سمگلنگ اور سرحد پار جرائم کے خلاف مشترکہ کارروائیوں کو موثر بنانے کا فیصلہ کیا گیا جبکہ امیگریشن پراسیس کو تیز تر بنانے کے لیے ایک معاہدے کو جلد حتمی شکل دی جائے گی۔ اس موقع پر بارڈر مینجمنٹ اور سکیورٹی کی نگرانی کے لیے ایک پاک چین مشترکہ ورکنگ گروپ قائم کرنے پر بھی اتفاق ہوا۔وزیر داخلہ محسن نقوی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا لینڈ بارڈر، سی پورٹس اور امیگریشن مینجمنٹ میں چین کے ساتھ تعاون بڑھایا جائے گا۔ انہوں نے واضح کیا کہ حکومت پاکستان غیر قانونی امیگریشن اور سمگلنگ کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل پیرا ہے اور ان جرائم میں ملوث عناصر کے خلاف بلاتفریق کارروائی کی جا رہی ہے ،چینی وفد کے سربراہ چی جنگ یانگ نے کہا چین اور پاکستان سٹر ٹیجک پارٹنر ہیں اور چین پاکستانی اداروں کی استعداد کار بڑھانے میں تعاون جاری رکھے گا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments