اسلام آبادشیشے کیفے ایڈزکاسبب،ڈی سی،آئی جی ہائیکورٹ طلب

اسلام آبادشیشے کیفے ایڈزکاسبب،ڈی سی،آئی جی ہائیکورٹ طلب

چیف کمشنرسے 7دن میں رپورٹ طلب،لاء افسرآئندہ سماعت پرمعاونت کریں،تحریری حکم

اسلام آباد(رضوان قاضی)اسلام آباد ہائیکورٹ نے وفاقی دارالحکومت میں شیشہ کیفوں اور ایچ آئی وی کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ کے معاملہ میں ڈپٹی کمشنراور آئی جی اسلام آباد کی طلبی کا تحریری حکم جاری کرتے ہوئے  چیف کمشنراورفریقین کو 7 روز میں جواب اور پیراوائز کمنٹس جمع کرانے کی ہدایت کردی۔چیف جسٹس سرفراز ڈوگر نے شہری عبدالجبار کی درخواست پر دو صفحات پر مشتمل سماعت کا حکمنامہ جاری کیا،جس میں کہا گیاہے کہ وکیل کے مطابق اسلام آباد کی حدود میں شیشہ کیفے ایچ آئی وی سمیت دیگر بیماریوں کے پھیلاؤ کا سبب بن رہے ہیں، عدالت کا یہ بھی کہناہے کہ لاء افسر عدالتی حکم پر عملدرآمد کرائیں اور آئندہ سماعت پر عدالت کی معاونت بھی کریں، آئندہ سماعت9 ستمبر کوہوگی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...