علما و مشائخ کاافواج،شہدا کو خراج تحسین، غیر متزلزل حمایت کا اعلان

 علما و مشائخ کاافواج،شہدا کو خراج تحسین، غیر متزلزل حمایت کا اعلان

دہشتگردی، انتہاپسندی، فرقہ واریت اور تشدد کی اسلام میں کوئی گنجائش نہیں، علماء و مشائخ افواج پاکستان وطن عزیز کے دفاع کے لیے شہادتیں پیش کر رہی ہیں،سردار یوسف

  اسلام آباد (اپنے رپورٹرسے )وفاقی وزیر برائے مذہبی امور سردار یوسف کی زیرِ صدارت علما و مشائخ کا اجلاس ہوا، جس میں شریک جید علما کرام، مشائخ عظام اور دینی رہنما ئوں نے متفقہ اتفاق کیا کہ پاکستان میں امن، استحکام، قومی وحدت، آئین کی بالادستی اور ریاستی اداروں کے استحکام کے لیے اپنے غیر متزلزل عزم کا اعادہ کرتے ہیں۔ شرکا نے افواج ،شہدا کو خراج تحسین پیش کیا اورغیر متزلزل حمایت کا اعلان کیا۔ علما کرام نے قرار دیا کہ دہشت گردی، انتہاپسندی، فرقہ واریت اور تشدد کی اسلام میں کوئی گنجائش نہیں ۔ہر وہ عمل جو ریاست، معاشرے یا عوام کے امن کو نقصان پہنچائے قابلِ مذمت ہے ۔ وفاقی وزیر سردار یوسف نے کہا افواج پاکستان وطن عزیز کے دفاع کے لیے شہادتیں پیش کر رہی ہیں ، علما و مشائخ سے اپیل ہے کہ اپنے خطبات، دروس، بیانات اور دینی اجتماعات کے ذریعے قومی یکجہتی، باہمی احترام، فرقہ وارانہ ہم آہنگی، قانون کی پاسداری اور دہشت گردی کے خلاف قومی بیانیے کو فروغ دیں۔ اعلامیے میں کہا گیا کہ پوری پاکستانی قوم شہداء اور غازیوں کی عظیم قربانیوں کی مقروض ہے ۔ دہشت گردی، انتہاپسندی، فرقہ واریت اور تشدد کی اسلام میں کوئی گنجائش نہیں ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...