نجی تھرڈ پارٹی کمپنیاں ستھرا پنجاب منصوبہ کو بدنام کر رہیں،سینیٹ کمیٹی

 نجی تھرڈ پارٹی کمپنیاں ستھرا پنجاب منصوبہ کو بدنام کر رہیں،سینیٹ کمیٹی

انسانی حقوق کمیٹی کا گوجرانوالہ میں سینیٹری ورکر کی خود کشی معاملہ پر اظہار برہمی متعلقہ کمپنیوں، جی ڈبلیو ایم سی اورمتعلقہ اداروں سے مکمل ریکارڈ طلب کر لیا

 اسلام آباد(خصوصی رپورٹر)سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے انسانی حقوق نے گوجرانوالہ میں تنخوا ہ کی عدم ادائیگی پر دلبرداشتہ ہو کر خودکشی کرنے والے سینیٹری ورکر ذیشان ارشد کے معاملے پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ کمپنیوں، گوجرانوالہ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی اور دیگر اداروں سے مکمل ریکارڈ طلب کر لیا جبکہ نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی کو سوشل میڈیا پر کردار کشی کے مقدمے میں غفلت برتنے والے اہلکار کے خلاف فوری انکوائری اور ذمہ داروں کے تعین کی ہدایت بھی جاری کر دی۔چیئرپرسن سینیٹر ثمینہ ممتاز زہری  نے وزیراعلیٰ پنجاب کے "ستھرا پنجاب" منصوبے کو سراہتے ہوئے کہا کہ نجی تھرڈ پارٹی کمپنیاں ایسے عوامی فلاحی منصوبوں کو بدنام کر رہی ہیں۔  چیئرپرسن نے نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی کے ڈائریکٹر جنرل سے شدید تحفظات کا اظہار کیا اور ہدایت کی کہ ایسے مذموم آن لائن پراپیگنڈے کے خلاف مؤثر کارروائی کو معاشرے کے لیے مثال بنایا جائے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...