قائمہ کمیٹی امورِ کشمیرکا دورہ جوگیہ واہگہ بارڈر ، ریاستی املاک کا جائزہ
کمیٹی تجاوزات کے خاتمہ کیلئے اپنی تجاویز وفا قی ، پنجاب حکومت کو پیش کریگی
اسلام آباد (اپنے رپورٹرسے )سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے امورِ کشمیر، گلگت بلتستان، ریاستوں و سرحدی علاقہ جات کے چیئرمین سینیٹر اسد قاسم کی سربراہی میں کمیٹی نے جمعہ کو واہگہ بارڈر کے قریب واقع جوگیہ گاؤں میں جموں و کشمیر ریاستی املاک کا دورہ کیا۔ کمیٹی نے ریاستی اراضی کی حدود، ریکارڈ اور دیگر انتظامی امور کا موقع پر جائزہ لیا۔ اس موقع پر ایڈمنسٹریٹر جموں و کشمیر ریاستی املاک لاہور عدنان خان نے کمیٹی کو بریفنگ دی۔ چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ دورے کا مقصد ریاستی املاک کی زمینی صورتحال کا جائزہ لینا اور درپیش مسائل کا خود مشاہدہ کرنا تھا ، کمیٹی اپنے مشاہدات اور متعلقہ حکام سے حاصل ہونے والی بریفنگ کی روشنی میں وفاقی حکومت اور حکومتِ پنجاب کو سفارشات پیش کرے گی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments