اسحاق ڈار آسیان ریجنل فورم کے وزارتی اجلاس میں شرکت کیلئے فلپائن روانہ
اسلام آباد (دنیا نیوز، وقائع نگار)نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار آسیان ریجنل فورم کے 33ویں وزارتی اجلاس میں شرکت کے لیے فلپائن روانہ ہوگئے۔
اسحاق ڈار 23 جولائی کو منیلا میں ہونے والے اجلاس میں پاکستانی وفد کی قیادت کریں گے ۔ وزارت خارجہ کے مطابق اجلاس میں 27 رکن ممالک کے وزرائے خارجہ اور اعلیٰ نمائندے شرکت کریں گے جہاں ایشیا بحرالکاہل خطے کی سیاسی، سلامتی اور علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال ہوگا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments