ہائیکورٹ :ایف آئی اے کوبھرتیوں کے نتائج روکنے کاحکم
نتائج سے قبل ایف آئی اے درخواستگزار کو سن کر تفصیلی فیصلہ کرے :عدالت آؤٹ آف سلیبس ٹیسٹ لیا گیا،ایف آئی اے نے مجھے نہ سنا:درخواست گزار
اسلام آباد(رضوان قاضی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس اعظم خان نے ایف آئی اے کو بھرتیوں کے نتائج سے روکتے ہوئے حکم دیاہے کہ ایف آئی اے بھرتیوں کے نتائج سے پہلے پٹشنر کی درخواست پر فیصلہ کرے ۔ یاسر عرفات نامی شہری کی درخواست پر سماعت کے دوران درخواست گزار کی جانب سے افراسیاب احمد رانا ایڈووکیٹ عدالت پیش ہوئے اور موقف اختیار کیاکہ بھرتیوں کے لئے آؤٹ آف سلیبس ٹیسٹ لیا گیا،درخواست گزار نے 16 اور 17 جولائی کو ایف آئی اے کو درخواست دی لیکن کوئی فیصلہ نہیں کیاگیا، عدالت نے مذکورہ بالا اقدامات کے ساتھ درخواست نمٹا دی۔بعد ازاں جاری حکمنامہ میں عدالت کاکہنا ہے کہ کیس کے میرٹ پر عدالت کچھ آبزرویشن نہیں دے رہی،وجوہات کے ساتھ ایف آئی اے درخواست گزار کی درخواست پر فیصلہ کرے ، عدالت نے یہ حکم بھی دیاکہ ایف آئی اے درخواستگزار کو سن کر اس کی درخواستوں پر ٹھوس وجوہات کے ساتھ تفصیلی فیصلہ کرے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments