اے پی این ایس کا امیر العظیم کے انتقال پر دکھ اور رنج کا اظہار

اے پی این ایس کا امیر العظیم  کے انتقال پر دکھ اور رنج کا اظہار

لاہور(سٹاف رپورٹر)آل پاکستان نیو ز پیپرز سوسائٹی (اے پی این ایس)کے صدر سینیٹر سرمد علی اور سیکرٹری جنرل محمد اطہر قاضی نے چیف ایگزیکٹو میسرز فیوچر وژن اور جماعت اسلامی کے سیکرٹری جنرل امیر العظیم کے انتقال پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کیا ہے۔

مرحوم پاکستان ایڈورٹائزنگ ایسوسی ایشن کے سینئر وائس پریذیڈنٹ بھی تھے ۔سوسائٹی کے عہدیداروں نے اراکین کی جانب سے مرحوم کے ساتھیوں اور اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا اور دعا کی ہے اللہ تعالیٰ مرحوم کی روح کو جوارِ رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور سوگوار خاندان کو یہ عظیم صدمہ برداشت کرنے کی ہمت و صبر عطا کرے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...