عالمی ریاضی اولمپیاڈ:پاکستان نے دو کانسی تمغے اور دو اعزازی اسناد حاصل کر لیں
اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) پاکستان نے 67 ویں انٹرنیشنل میتھمیٹیکل اولمپیاڈ (عالمی ریاضی اولمپیاڈ) 2026میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے دو کانسی کے تمغے اور دو اعزازی اسناد حاصل کر لیں۔
یہ عالمی مقابلہ چین کے شہر شنگھائی میں ہوا۔قومی ٹیم نے اس کامیابی کے ساتھ انٹرنیشنل میتھمیٹیکل اولمپیاڈ میں پاکستان کی شرکت کی تاریخ کا سب سے زیادہ مجموعی سکور بھی حاصل کیا جو دنیا کے سب سے معتبر ریاضیاتی مقابلے میں ملک کی اب تک کی بہترین کارکردگی ہے ۔اس سے قبل پاکستانی ٹیم نے بیجنگ میں بیجنگ انسٹی ٹیوٹ آف میتھمیٹیکل سائنسز اینڈ ایپلی کیشنز کے زیرِ اہتمام منعقدہ چائنیز میتھمیٹکس مقابلے میں بھی حصہ لیا جہاں پاکستانی طلبہ نے دو تیسری پوزیشنیں حاصل کیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments