سندھ177: ترقیاتی سکیموں کیلئے صرف ایک ہزار روپے مختص
کراچی(سٹاف رپورٹر)حکومت سندھ کا دہرا معیار سامنے آگیا، 177 ترقیاتی سکیموں کے لئے صرف ایک ہزار روپے مختص، من پسند ٹھیکیداروں کی سکیموں کے لئے سو فیصد رقم مختص کرنے کا انکشاف، ناانصافی کے خلاف ٹھیکیداروں نے کراچی پریس کلب کے سامنے احتجاجی دھرنا دے دیا۔
رپورٹ کے مطابق محکمہ ورکس اینڈ سروسز سندھ میں ترقیاتی فنڈز کی غیر منصفانہ تقسیم، مبینہ خفیہ ٹینڈرز اور کرپشن کے خلاف کنٹریکٹرز ایسوسی ایشن آف سندھ نے شدید احتجاج کیا ہے ، کنٹریکٹر ایسوسی ایشن کے مطابق 177 ترقیاتی سکیموں کے لیے پورے مالی سال کا بجٹ صرف 1000 روپے مقرر کرنا چھوٹے اور پیشہ ور ٹھیکیداروں کے ساتھ کھلی ناانصافی ہے جس سے ان منصوبوں کی تکمیل عملی طور پر ناممکن ہو جاتی ہے، اس کے برعکس چند بااثر اور بااختیار ٹھیکیداروں کی اسکیموں پر مکمل بجٹ مختص کیا گیا ہے ، یہ طرزِ عمل وسائل کی منصفانہ تقسیم اور شفافیت کے اصولوں کے منافی ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments