کیسز منتقلی درخواست پر نوٹس
اسلام آباد(اپنے نامہ نگار سے)اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس سردار سرفراز ڈوگر نے سابق وزیراعظم آزاد کشمیر تنویر الیاس کے خلاف ٹرائل کورٹ میں زیر سماعت کیسز ایک ہی عدالت کو منتقل کرنے کی درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری کر کے 7روز میں جواب طلب کرلیا۔
تنویر الیاس کے والد الیاس خان کی درخواست پر سماعت کے دوران چیف جسٹس نے استفسار کیاکہ کیا آپ نے سیشن جج کو درخواست دی تھی۔ وکیل نے کہااستدعا ہے کہ آرڈرمعطل کیاجائے ۔ چیف جسٹس نے کہا اس طرح کوئی بھی آرڈر معطل نہیں کیا جا سکتا، رپورٹس اور جواب آنے دیں پھر دیکھتے ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments