بارش : نکاسی آب کا نظام موثر رہا

 بارش : نکاسی آب کا نظام موثر رہا

لاہور(این این آئی)پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ ریکارڈ بارش کے باوجود پورے پنجاب میں مشینری متحرک رہی اور نکاسی آب کا عمل تیزی سے جاری رہا۔۔۔

اس وقت ریکارڈ بارش ہو رہی ہے اور ریکارڈ کام بھی کیا جا رہا ہے، پنجاب کے 41 اضلاع میں مشینری موجود ہے اور تمام متعلقہ ادارے مکمل طور پر متحرک ہیں۔ایک انٹر ویو میں انہوں نے کہا کہ منگل کے روز گوجرانوالہ میں ریکارڈ بارش ہوئی، تاہم بروقت نکاسی آب کو یقینی بنایا گیا، سیف سٹی کے ذریعے صورتحال کی مسلسل نگرانی کی جا رہی ہے جبکہ وزیراعلی ٰپنجاب خود بھی تمام انتظامات کی مانیٹرنگ کر رہی ہیں۔مریم اورنگزیب نے کہا کہ ماضی میں کئی کئی ہفتے پانی کھڑا رہتا تھا، مگر اب ایسا نہیں ہے ، لاہور ہائیکورٹ اور لکشمی چوک جیسے اہم مقامات کو بھی فوری طور پر کلیئر کر دیا گیا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...