افغانوں کیلئے جعلی دستاویزات، 2 نادرا افسروں سمیت 4گرفتار
اسسٹنٹ ڈائریکٹر نادرا انعام الحق، ڈپٹی اسسٹنٹ ڈائریکٹر فیاض احمد شامل تحقیقات جاری ،مزید اہم انکشافات اور گرفتاریاں متوقع :ترجمان ایف آئی اے
کراچی (سٹاف رپورٹر،مانیٹرنگ ڈیسک) افغان شہریوں کے لیے جعلی شناختی دستاویزات بنانے میں ملوث2 نادرا افسروں سمیت 4ملزموں کو گرفتار کر لیا گیا ہے، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور ایف آئی اے نے انٹیلی جنس بنیادوں پر مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے اس نیٹ ورک کا سراغ لگایا اور ملزموں کو حراست میں لے لیا ،ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملز موں میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر نادرا انعام الحق، ڈپٹی اسسٹنٹ ڈائریکٹر نادرا فیاض احمد ، چوکیدارجنید احمد اور ایجنٹ محمد عمر شاہ شامل ہیں۔
ابتدائی تحقیقات کے مطابق ملز م مبینہ طور پر افغان شہریوں کے لیے جعلی شناختی دستاویزات کے اجرا ، ریکارڈ میں ردوبدل اور دیگر غیر قانونی سرگرمیوں میں سہولت کاری میں ملوث تھے ، ابتدائی شواہد سے اس نیٹ ورک کے دہشت گرد عناصر سے روابط کی نشاندہی بھی ہوئی ہے ، جس پر مزید گہرائی سے تحقیقات جاری ہیں،کارروائی کے دوران اہم ریکارڈ اور دیگر شواہد قبضے میں لے لیے گئے جبکہ تحقیقات کا دائرہ مزید وسیع کر دیا گیا ہے ،ترجمان کے مطابق مزید اہم انکشافات اور گرفتاریاں متوقع ہیں، اس نیٹ ورک سے وابستہ تمام سہولت کاروں اور مرکزی کرداروں کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments