پی ٹی آئی کی 5 اگست کو مینارِ پاکستان میں جلسے کی اجازت کیلئے درخواست
لاہور(سیاسی نمائندہ، مانیٹرنگ ڈیسک)پی ٹی آئی نے 5 اگست کو لاہور کے مینارِ پاکستان میں جلسہ کرنے کے لیے ضلعی انتظامیہ کو درخواست جمع کرا دی ہے۔
پی ٹی آئی کی جانب سے جمع کرائی گئی درخواست میں شام 4 بجے سے رات 10 بجے تک جلسے کی اجازت دینے یا متبادل مناسب مقام فراہم کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔ درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ آئین کے تحت پرامن اجتماع کرنا پارٹی کا بنیادی حق ہے جبکہ جلسے کے دوران تمام قانونی تقاضوں اور مقررہ ایس او پیز پر مکمل عمل کیا جائے گا۔یہ درخواست پی ٹی آئی لاہور کے صدر میاں اکرم عثمان کی جانب سے جمع کرائی گئی ۔دوسری طرف وزیراعلیٰ ہاؤس پشاور میں پی ٹی آئی کی قیادت کا مشاورتی اجلاس ہواجس میں چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹرگوہر، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی، مرکزی جنرل سیکرٹری سلمان اکرم راجا، اسد قیصر اور پارٹی کی دیگر مرکزی و صوبائی قیادت نے شرکت کی اورفیصلہ کیاگیاکہ 5 اگست کو عمران خان کرکٹ سٹیڈیم پشاور میں جلسہ کیا جائے گا اور ملک بھر میں ریلیاں نکالی جائیں گی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments