گندم، آٹا اور روٹی مہنگی حکام روٹی 14روپے کی فروخت کرانے پربضد

گندم، آٹا اور روٹی مہنگی حکام روٹی 14روپے کی فروخت کرانے پربضد

لاہور سمیت پنجاب کے متعدد شہروں میں روٹی 20 سے 25 روپے میں فروخت

 لاہور (عمران اکبر)پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے  بعد اگرچہ حکومت نے گندم، آٹا اور روٹی کی قیمتوں میں اضافے کا کوئی نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا، تاہم اوپن مارکیٹ میں تینوں اشیا مہنگے داموں فروخت کی جا رہی ہیں جبکہ ضلعی حکام روٹی ہرصورت 14روپے میں فروخت کرانے پربضدہیں ۔اوپن مارکیٹ ذرائع کے مطابق گندم کی فی من قیمت 4 ہزار 550 روپے تک پہنچ گئی ہے ، جبکہ 20 کلو آٹے کا تھیلا 2 ہزار 220 روپے ، 15 کلو آٹے کا تھیلا تقریباً 1 ہزار 670 روپے اور 10 کلو آٹے کا تھیلا 1 ہزار 110 روپے میں فروخت کیا جا رہا ہے۔ لاہور سمیت پنجاب کے متعدد شہروں میں تندوروں پر روٹی سرکاری نرخ کے برعکس 15 سے 25 روپے تک فروخت کی جا رہی ہے۔

لاہور کے پوش علاقوں رائیونڈ، ملتان روڈ، جوہر ٹاؤن، فیصل ٹاؤن، واپڈا ٹاؤن، ویلنشیا، اقبال ٹاؤن، ماڈل ٹاؤن اور گارڈن ٹاؤن کے بیشتر تندوروں پر روٹی 22 سے 25 روپے میں فروخت ہو رہی ہے ۔ذرائع کے مطابق انارکلی، مال روڈ، اسلام پورہ، سنت نگر، باغبانپورہ، شاہدرہ اور دیگر علاقوں میں سادہ روٹی 20 روپے جبکہ نان 30 روپے میں فروخت کیا جا رہا ہے ۔نان روٹی ایسوسی ایشن کے مطابق آٹے کی قیمت میں مسلسل اضافے سے تندور مالکان شدید مالی مشکلات کا شکار ہیں۔ آٹے کی بوری مہنگی ہونے سے روٹی کی پیداواری لاگت میں نمایاں اضافہ ہوا ہے ، اس لیے موجودہ سرکاری نرخ پر روٹی فروخت کرنا ممکن نہیں۔ حکومت روٹی کے سرکاری نرخوں پر فوری طورپر نظرثانی کرے ۔دوسری جانب ضلعی حکام کا کہنا ہے کہ روٹی ہر صورت 14 روپے میں فروخت کرائی جائے گی، جبکہ مہنگی روٹی فروخت کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...