انٹر نیٹ سروس فو ری بحال کی جائے ، صدر پی پی آزادکشمیرکا چیف الیکشن کمشنر کو خط

 انٹر نیٹ سروس فو ری بحال کی جائے ، صدر پی پی آزادکشمیرکا چیف الیکشن کمشنر کو خط

مظفرآباد(محمد اسلم میر)پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کے صدر چودھری یاسین نے چیف الیکشن کمشنر آزاد جموں وکشمیر کو خط لکھ کر فوری انٹرنیٹ سروس بحال کرنے کا مطالبہ کردیا۔

خط میں مؤقف اختیار کیا گیاکہ انٹرنیٹ کی مسلسل بندش سے انتخابی مہم بری طرح متاثر ہو رہی ہے جبکہ ووٹرز تک بروقت اور درست معلومات کی فراہمی متاثر ہے ، انہوں نے خبردار کیا کہ انٹرنیٹ کی عدم دستیابی شفاف انتخابی عمل میں رکاوٹ بننے کے ساتھ ساتھ جعلی خبروں اور افواہوں کا سبب بھی بن سکتی ہے ،انہوں نے کہا ووٹرز کے حقِ معلومات کا تحفظ الیکشن کمیشن کی آئینی ذمہ داری ہے ، اس لئے انتخابی مہم کے بلا تعطل تسلسل ،آزادانہ، منصفانہ و شفاف انتخابات کے انعقاد کے لئے انٹرنیٹ سروس کی فوری بحالی ناگزیر ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...