سینیٹ کمیٹی :پی اے آر سی بھرتیاں، 105 امیدواروں کی تفصیل طلب
230 اسامیوں میں 125تقرریاں مکمل، باقی 105امیدواروں کے معاملات زیر التوا قرار قائمہ کمیٹی نے نتائج بیک وقت جاری کرنے اور تقرریوں کی مکمل تفصیلات طلب کر لیں
اسلام آباد (نامہ نگار) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے قومی غذائی تحفظ و تحقیق نے پاکستان زرعی تحقیقاتی کونسل (پی اے آر سی) میں نئی بھرتیوں سے متعلق 105 امیدواروں کی تفصیلات طلب کر لیں۔ چیئرمین سید مسرور احسن کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں وفاقی وزیر اور سیکرٹری وزارت کی عدم موجودگی کے باعث سینیٹر شہادت اعوان کا ایجنڈا موخر کر دیا گیا۔ حکام نے بتایا کہ 230 اسامیوں کا اشتہار قومی اخبارات اور پی اے آر سی کی ویب سائٹ پر شائع کیا گیا تھا جبکہ تحریری امتحان تھرڈ پارٹی ادارے کینڈیڈیٹس ٹیسٹنگ سروس (سی ٹی ایس) نے منعقد کیا۔ ہر آسامی کے لیے بہترین پانچ امیدواروں کو انٹرویو کے لیے شارٹ لسٹ کیا گیا۔ اب تک 125 امیدواروں کو تقرری کے خطوط جاری کیے جا چکے ہیں جبکہ 105 امیدواروں کے معاملات زیر التوا ہیں۔ کمیٹی نے ہدایت کی کہ شفافیت یقینی بنانے کے لیے تمام صوبوں کے امیدواروں کے نتائج بیک وقت جاری کیے جائیں۔ ساتھ ہی پی اے آر سی کو آئندہ اجلاس میں 105 زیر التوا امیدواروں کی مکمل فہرست، تقرریوں کے طریقہ کار اور منظوری دینے والی مجاز اتھارٹی کی تفصیلات پیش کرنے کی ہدایت بھی کی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments