80 فیصد مالیاتی ماہرین کوموجودہ پالیسی ریٹ برقرار رہنے کی توقع

 80 فیصد مالیاتی ماہرین کوموجودہ پالیسی ریٹ برقرار رہنے کی توقع

کراچی(کامرس رپورٹر)سی ایف اے سوسائٹی پاکستان نے پیر کو اسٹیٹ بینک کی مانیٹری پالیسی کمیٹی کے اجلاس سے قبل مالیاتی ماہرین پر مشتمل ایک سروے جاری کیا ہے، جس میں اکثریت نے توقع ظاہر کی کہ مرکزی بینک پالیسی ریٹ کو موجودہ سطح 11.50 فیصد پر برقرار رکھے گا۔

 سروے کے مطابق 80 فیصد شرکاء کا خیال ہے کہ اسٹیٹ بینک آئندہ مانیٹری پالیسی میں شرح سود میں کوئی تبدیلی نہیں کریگا، جبکہ 20 فیصد مالیاتی ماہرین نے پیشگوئی کی کہ پالیسی ریٹ 50 بیسز پوائنٹس بڑھ سکتا ہے، سروے میں روپے کی قدر اور ڈالر کے مستقبل کے تبادلہ نرخ سے متعلق بھی رائے لی گئی۔ نتائج کے مطابق 47 فیصد شرکاء نے اندازہ لگایا کہ دسمبر 2026 تک امریکی ڈالر کی قدر 279 سے 284 روپے کے درمیان رہے گی، اسی طرح 40 فیصد ماہرین کا کہنا ہے کہ سال کے اختتام تک روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر مجموعی موجودہ سطح کے قریب مستحکم رہے گی، جس سے زرمبادلہ مارکیٹ میں استحکام برقرار رہنے کی توقع ہے ، 10فیصد شرکاء نے پیشگوئی کی کہ دسمبر 2026 تک ڈالر کی قیمت 285 سے 289 روپے کے درمیان پہنچ سکتی ہے ، جبکہ 3 فیصد ماہرین کے مطابق سال کے اختتام تک امریکی ڈالر 290 سے 300 روپے کی حد میں ٹریڈ کر سکتا ہے ، مالیاتی ماہرین کی آرا سے ظاہر ہوتا ہے کہ مارکیٹ کی غالب توقعات شرح سود میں استحکام اور روپے کی قدر میں محدود اتار چڑھاؤ کی جانب ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...