فیڈل کاسترو مزاحمت،وقار کی علامت
اسلام آباد(آئی این پی ) سینئرسیاستدان مشاہد حسین نے فیڈل کاسترو کومزاحمت اور وقار کی علامت قرار د یا ہے اور امید ظاہر کی ہے کہ پاکستان اور کیوبا کے تعلقات مستقبل میں مزید فروغ پائیں گے اور مضبوط ہوں گے۔
مشاہد حسین نے کیوبا کے عظیم انقلابی رہنما فیڈل کاسترو کی سویں سالگرہ کی مناسبت سے منعقدہ تقریب میں بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی جہاں انہوں نے کیوبا فوٹو نمائش کا افتتاح کیا۔اس تقریب کا اہتمام اسلام آباد میں کیوبا کے سفارت خانے نے کیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments