حلفا کہتا ہوں عمران خان پارٹی سے خوش نہیں:اقبال آفریدی
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی اقبال آفریدی نے انکشاف کیا ہے کہ عمران خان پارٹی سے خوش نہیں ہیں، ان کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی میری بات نہیں مان رہی۔
پی ٹی آئی کے رہنما فیصل جاوید نے سوشل میڈیا پر اقبال آفریدی کا ایک نیا ویڈیو بیان شیئر کیا ہے ۔ اس ویڈیو کلپ میں اقبال آفریدی نے بتایا کہ ان کی عمران خان سے اڈیالہ جیل میں جو آخری ملاقات ہوئی اس میں عمران خان نے مجھے بتایا تھا کہ پارٹی میری بات نہیں مان رہی، یہ بات میں قرآن پر ہاتھ رکھ کر کہتا ہوں۔ میں نے اس ملاقات میں عمران خان سے کہا خان صاحب ایم کیو ایم کا نعرہ تھا جو قائد کا غدار ہے وہ موت کا حقدار ہے ، آج میں یہ نعرہ لگا رہا ہوں جو عمران کا غدار ہے وہ موت کا حقدار ہے ۔ اس کے بعد میری عمران خان کے ساتھ کوئی ملاقات نہیں ہوئی۔ اگر میری عمران خان سے دوسری ملاقات ہوئی ہوتی اور انہوں نے مجھے کسی کا نام بتایا ہوتا تو وہ آج اس دنیا میں نہ ہوتا۔ انہوں نے مزید کہا کہ میں ہر بار ملاقات کے لیے درخواست دیتا ہوں اور جس دن میری ملاقات ہوگئی اور عمران خان نے مجھے بتا دیا کہ فلاں فلاں میری ہدایات پر عمل نہیں کر رہا تو میں اس کو نہیں چھوڑوں گا، یہ میرا وعدہ ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments