وڈیرا شاہی، موروثی سیاست ختم کرنے کا وقت آگیا، خالد مقبول

وڈیرا شاہی، موروثی سیاست ختم کرنے کا وقت آگیا، خالد مقبول

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) چیئرمین ایم کیو ایم خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ ہمارا جاگیردارانہ مورثی سیاست سے کوئی تعلق نہیں، وقت آگیا وڈیرا شاہی ختم کریں گے ۔

ٹنڈو الہ یار میں پارٹی کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے خالد مقبول صدیقی کا کہنا تھا کہ عوام ہی ہماری طاقت تھے اور ہیں ، ہمارا جاگیردارانہ مورثی سیاست سے کوئی تعلق نہیں ہے ، اب وقت آگیا ہے کہ وڈیرا شاہی موروثی سیاست کو ختم کریں گے ۔انہوں نے کہا شہری آبادی کے لوگوں سے پاکستان چلتا ہے ،حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گے ، ہمیں دوبارہ منظم اور متحد ہو کر 80 سال سے رائج ظلم کے راج کو ختم کرنا ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ آج تمام سازشوں کے جال توڑ کر ایم کیو ایم کے کارکن سڑکوں پر ہیں، ہم عوامی مسائل کے سامنے اقتدار کو جوتے کی نوک پر رکھتے ہیں، کئی دہائیوں سے جاری ظلم کے خلاف سڑکوں پر نکل کر آواز بلند کریں گے ، ملک کے 98 فیصد عوام کی واحد اور حقیقی نمائندہ جماعت ایم کیو ایم ہے ، ہمارے بزرگوں نے پاکستان حاصل کرنے کے لئے قربانیاں دی ہیں ، ہم ملک کی حفاظت کرنا جانتے ہیں، اب حق اور سچ کا فیصلہ عوام کو کرنا ہے ۔ اس موقع پر ایم کیو ایم پاکستان کے وفاقی وزیر امین الحق، شبیر قائم خانی، علی خورشیدی و دیگر بھی موجود تھے ۔قبل ازیں خالد مقبول صدیقی کی ٹنڈوالہ یار آمد پر کارکنان، ہمدردوں اور عوام کی جانب سے شاندار استقبال کیا گیا اور شہر میں جگہ جگہ گل پاشی کی گئی ۔ موقع پر ریلی بھی نکالی گئی ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...