گڈزٹرانسپورٹ کے کرائے بڑھنے پر آٹے کی قیمتوں میں مزید اضافہ

گڈزٹرانسپورٹ  کے  کرائے  بڑھنے  پر  آٹے  کی  قیمتوں  میں  مزید  اضافہ

پشاور میں 20 کلو کا تھیلا تین ہزار کا ہوگیا ،فیصل آباد میں دکانداروں کے من مانے نرخ، سکھر میں آٹا 150 روپے کلو فروخت گندم مہنگی ہونے پر قیمتیں بڑھ رہیں:ڈیلرز ،اشیا ضروریہ کے نرخ بڑھنے پر بجٹ بری طرح متاثر ،حکومت کنٹرول کرے :شہری

اسلام آباد،پشاور(آئی این پی )پٹرولیم قیمتوں میں باربار اضافے اور گڈز ٹرانسپورٹ کے کرائے بڑھنے پرملک کے مختلف شہروں میں آٹے کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ ریکارڈ ،جسکے باعث شہریوں پر مہنگائی کا مزید بوجھ پڑ گیا۔آٹا ڈیلرز ایسوسی ایشن کے مطابق پشاور میں دو روز میں 20 کلو آٹے کا تھیلا 100 سے 150 روپے مہنگا ہو گیا۔ مکس آٹے کا 20 کلو تھیلا 2650 سے بڑھ کر 2800 جبکہ فائن آٹے کا 20 کلو تھیلا 2900 سے بڑھ کر 3000 کا ہو گیا۔فی کلو آٹا 145 سے 150 روپے تک پہنچ گیا۔آٹا ڈیلرز کاکہناہے کہ گندم مہنگی ہونے پر آٹے کی قیمتیں مسلسل بڑھ رہی ہیں۔ فیصل آباد میں بھی آٹے کی قیمت میں اضافہ ہوا ہے ، شہر کے مختلف علاقوں میں آٹے کے الگ الگ نرخ وصول کیے جا رہے ہیں۔ تندور مالکان نے بھی روٹی کی قیمت بڑھا دی ہے ۔دکانداروں کا کہنا ہے کہ انہیں گندم مہنگی مل رہی ہے جس کی وجہ سے قیمتیں بڑھائی ہیں۔سکھر میں فائن آٹا 130 سے 135 جبکہ چکی کا آٹا 140 سے 150 روپے کلو فروخت کیا جا رہا ہے ۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ روزمرہ استعمال کی بنیادی اشیا کی بڑھتی قیمتوں نے گھریلو بجٹ بری طرح متاثر کیا ہے ، حکومت اشیائے خورو نوش کی قیمتوں کو کنٹرول کرے اور گندم کی فراہمی یقینی بنائے تاکہ عوام کو ریلیف مل سکے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...