تربت :وزیرداخلہ کا ایف سی ہیڈکوارٹرز کا دورہ ،ہسپتال کا افتتاح
ڈاکٹرز، نرسز اور پیرا میڈیکس سے ملے اور دکھی انسانیت کی بھرپور خدمت کی تلقین او پی ڈی، مختلف وارڈز،ایم آر آئی، سی ٹی سکین رومز اور آپریشن تھیٹر کا معائنہ کیا
تربت(نامہ نگار )وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے تربت میں فرنٹیئر کور بلوچستان (سائوتھ) ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیااورایف سی کے جدید ترین ہسپتال کا افتتاح کیا۔ محسن نقوی ڈاکٹرز، نرسز اور پیرا میڈیکس سے ملے اور دکھی انسانیت کی بھرپور خدمت کی تلقین کی ، او پی ڈی، مختلف وارڈز،ایم آر آئی۔ سی ٹی سکین رومز اور آپریشن تھیٹر کا بھی معائنہ کیا ۔ وزیرداخلہ نے جدید ہسپتال کو مختصر مدت میں مکمل کرنے پر آئی جی ایف سی بلوچستان اور ان کی ٹیم کی کارکردگی کو سراہا ۔محسن نقوی نے کہا کہ ایف سی ہسپتال کو اتنی جلد فنکشنل دیکھ کر بہت خوشی ہوئی ہے ۔تربت میں علاج معالجے کی جدید سہولتوں سے آراستہ ہسپتال کی اشد ضرورت تھی۔ تربت کی مقامی آبادی کو بھی علاج معالجے کی یہ بہترین سہولت میسر ہو گی۔اس موقع پر وزیر داخلہ محسن نقوی کو ایف سی ہسپتال میں فراہم کردہ طبی سہولتوں کے بارے بریفنگ دی گئی۔آئی جی ایف سی بلوچستان (سائوتھ) میجر جنرل بلال سرفراز خان نے وزیر داخلہ محسن نقوی کو فورس کی پیشہ ورانہ تربیت اور فیلڈ آپریشنز سے متعلق بریفنگ دی ۔ محسن نقوی نے ایف سی بلوچستان کی پیشہ ورانہ تیاریوں کو سراہا۔وفاقی وزیرداخلہ نے فتنہ الہندوستان سمیت تمام کالعدم دہشتگرد گروہوں کیخلاف کامیاب آپریشنز پر ایف سی کو خراج تحسین پیش کیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments