کراچی کے مسائل، فنکشنل لیگ 16اگست کو جلسہ کرے گی

کراچی کے مسائل، فنکشنل لیگ 16اگست کو جلسہ کرے گی

عوامی مسائل کے حل، کراچی کی ترقی کی جدوجہد جاری رکھی جائیگی،سردار رحیم ڈویژن کے ضلعی صدور، جنرل سیکرٹریز، زمیندار ونگ کے عہدیداروں کا اجلاس

 کراچی (سٹاف رپورٹر) مسلم لیگ فنکشنل سندھ کے سیکرٹری جنرل سردار عبدالرحیم کی زیرصدارت کراچی ڈویژن کے ضلعی صدور، جنرل سیکرٹریز اور زمیندار ونگ کے عہدیداروں کا اجلاس فنکشنل لیگ ہاؤس کراچی میں منعقد ہوا، جس میں مسلم لیگ فنکشنل سندھ کے ایڈیشنل سیکرٹری وقار جٹ، کراچی ڈویژن کے صدر محمد انور عظیم ایڈووکیٹ، جمشید خان، نعیم سجاد، ارمان فیاض، اسامہ جعفری تنزیلہ خرم سمیت دیگر رہنماؤں نے شرکت کی،اجلاس میں کراچی کی موجودہ سیاسی، انتظامی اور شہری صورتحال، تنظیمی امور اور عوام کو درپیش مسائل پر تفصیلی غور کیا گیا، اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ 16 اگست کو شاہراہ قائدین پر کراچی کے عوامی مسائل کے حل، شہری حقوق کے تحفظ اور نوجوانوں کے مستقبل کے لیے ایک عظیم الشان جلسہ عام منعقد کیا جائے گا، جس سے مرکزی و صوبائی قیادت خطاب کرے گی۔

سردار عبدالرحیم نے کہا کہ کراچی کو گزشتہ کئی برس سے مسلسل نظر انداز کیا جا رہا ہے ، حکومت عوام کو ریلیف دینے میں ناکام ہو چکی ہے ،کراچی کے نوجوان آج بے روزگاری، مایوسی اور مواقع کی کمی کا شکار ہیں۔ انہوں نے کہا کراچی پاکستان کی معیشت کی ریڑھ کی ہڈی ہے ، مگر اس شہر کو اس کا جائز حق اور وسائل نہیں دیئے جا رہے ۔ انہوں نے کہا مسلم لیگ فنکشنل پیر صاحب پگارا کے فلسفہ "متحد سندھ، مضبوط پاکستان" پر مکمل یقین رکھتی ہے ،سندھ کی ترقی، کراچی کے مسائل کا مستقل حل، عوامی حقوق کا تحفظ اور قومی استحکام اسی سوچ کے ذریعے ممکن ہے ، پیر صاحب پگارا کی قیادت اور صدرالدین شاہ راشدی کی رہنمائی میں عوام کے مسائل کے حل، سندھ کے حقوق کے تحفظ اور کراچی کی ترقی کی جدوجہد مزید مؤثر انداز میں جاری رکھی جائے گی۔اجلاس میں تمام ضلعی تنظیموں کو ہدایت کی گئی کہ وہ جلسہ عام کی تیاریوں کے لیے فوری طور پر رابطہ مہم شروع کریں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...