گروپ کیپٹن عاصم طارق قتل کیس کے ملزم کا مزید 7روزہ جسمانی ریمانڈ

  گروپ کیپٹن عاصم طارق قتل کیس کے ملزم کا مزید 7روزہ جسمانی ریمانڈ

اسلام آباد (اپنے نامہ نگار سے) انسداددِہشتگردی عدالت کے جج ابوالحسنات محمد ذوالقرنین نے گروپ کیپٹن شہید عاصم طارق قتل کیس کے ملزم سعد عباسی کو مزید 7 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔

دوران سماعت پولیس نے ملزم کو 7 دن کا جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر عدالت میں پیش کیا، پراسیکیوٹر نے مزید 15 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی اور کہا کہ ملزم سے موبائل فون برآمد کرنا ہے اور مزید تفتیش کیلئے بھی جسمانی ریمانڈ چاہیے ۔ عدالت نے فیصلہ محفوظ کر لیا اور بعد ازاں ملزم کا مزید 7 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر کے 3 اگست کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دیا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...