متحدہ حیدرآباد سمیت کراچی کے 3 ٹاؤنز میں احتجاجی جلسے کرے گی
کراچی (سٹاف رپورٹر) ایم کیو ایم پاکستان کے بہادرآباد مرکز پر اہم مشاورتی اجلاس ہوا، جس میں سینئر مرکزی رہنما انیس قائم خانی، رکن مرکزی کمیٹی و انچارج سی او سی فرقان اطیب، مرکزی رہنما نیک محمد، صوبائی پارلیمانی لیڈر افتخار عالم ودیگر نے شرکت کی۔
اجلاس میں احتجاجی تحریک کے اگلے مرحلے پر تفصیلی مشاورت ہوئی۔ ترجمان متحدہ کے مطابق اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ فوری طور پر حیدرآباد سمیت کراچی کے تین ٹاؤنز میں چار احتجاجی جلسے کئے جائیں گے ۔9 اگست سرجانی ٹاؤن،23 اگست اورنگی ٹاون اور 11 ستمبر کو حیدرآباد میں جلسوں کا انعقاد کیا جائے گا جبکہ 27 ستمبر کو پی آئی بی ٹاؤن میں احتجاجی اجتماع منعقد ہوگا۔ اجلاس میں جشن آزادی بھرپور طریقے سے منانے کا فیصلہ کیا گیا۔ جشن آزادی کے پروگرامز شاہ فیصل کالونی، برنس روڈ اور کورنگی سمیت جشن آزادی کا مرکزی پروگرام 13 اگست کی رات 5 اسٹار چورنگی پر منعقد کیا جائے گا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments