بچوں میں ایچ آئی وی ہنگامی مسئلہ
کراچی(آئی این پی)پاکستان تحریک انصاف سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ نے کراچی سمیت سندھ بھر میں رواں سال کے پہلے چھ ماہ کے دوران 729 بچوں میں ایچ آئی وی کی تشخیص پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ۔۔۔
یہ اعداد و شمار صوبے کے صحت کے نظام کی سنگین ناکامی کو بے نقاب کرتے ہیں، انہوں نے کہا کہ معصوم بچوں میں اس مہلک وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز پورے صوبے کے لیے ایک صحت عامہ کا ہنگامی مسئلہ بن چکے ہیں ،انہوں نے مطالبہ کیا کہ سندھ حکومت فوری طور پر ہیلتھ ایمرجنسی نافذ کرے ، صوبہ بھر میں بچوں کی فوری سکریننگ شروع کی جائے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments