بیرسٹر ظفر اللہ خان، ایڈووکیٹ جنرل پنجاب تعینات، نوٹیفکیشن جاری
لاہور(آن لائن)گورنر پنجاب کی منظوری کے بعد بیرسٹر ظفر اللہ خان کو ایڈووکیٹ جنرل پنجاب تعینات کر دیا گیا ہے۔ اس حوالے سے باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق بیرسٹر ظفر اللہ خان اب صوبہ پنجاب کے چیف لا آفیسر کے فرائض سر انجام دیں گے ، وہ صوبائی حکومت کو قانونی معاملات میں مشاورت فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ اہم مقدمات میں حکومت پنجاب کی نمائندگی بھی کریں گے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments