3بچوں کا قتل اور خودکشی ،علینہ نے امریکا میں رہ کر پلاننگ کی

 3بچوں کا قتل اور خودکشی ،علینہ نے امریکا میں رہ کر پلاننگ کی

سوشل میڈیا پر کیمیکل فروش سے رابطہ کیا، اس نے زہر دینے سے انکار کردیا چونگی امرسدھو کا د کاندار راضی ،1لاکھ 38ہزار روپے ادا ،پاکستان آکر زہر لیا رائیڈر نے ڈلیوری کی،آئس کریم میں ملا کر بچوں کو زہر دیا اور خود بھی کھا لیا رائیڈر اور 2د کاندارگرفتار،ناصر پولی گرافک ٹیسٹ میں کلیئر، گھر بھیج دیا گیا

لاہور (کرائم رپورٹر )ویلنشیا ٹائون میں 3 بچوں کے قتل اور ان کی ماں کی خودکشی کے حوالے سے سنسنی خیز انکشافات سامنے آئے جبکہ مقتول بچوں کے والد کو پولی گرافک ٹیسٹ میں کلیئر ہونے پر پولیس نے گھر جانے کی اجازت دیدی ہے ،تفصیلات کے مطابق بچوں کی ماں علینہ جب امریکا میں مقیم تھی تو اس نے بچوں کو مارنے اور خودکشی کرنے کی پلاننگ کی تھی ،پولیس تفتیش کے مطابق خاتون نے امریکا میں سوشل میڈیا پر پاکستان میں کیمیکل فروخت کرنے والے ایک شخص سے رابطہ کیا اور اس سے مطلوبہ زہر امریکا بھیجنے کیلئے کہا تاہم د کاندار نے انکار کردیا،علینہ نے چونگی امرسدھو کے د کاندار کو راضی کر لیا اور منی گرام کے ذریعہ1لاکھ 38ہزار روپے اسے ادا کئے ، اس د کاندار نے زہر اکبری منڈی سے 6 ہزار روپے میں خریدا اور اپنے پاس رکھ لیا۔

پولیس ذرائع کے خاتون نے پاکستان آکر زہر اپنی دوست کے گھر منگوایا ،ایک رائیڈر زہر علینہ کو ایک روز قبل دیکر گیا،پولیس تفتیش کے مطابق بچوں کوآئس کریم میں زہر دیکر قتل کیا گیا اور بعد میں ان کی ماں نے خود بھی وہ آئس کریم کھا لی، موبائل ریکارڈ سے رائیڈر، چونگی امرسدھو اور اکبری منڈی کے د کانداروں کو حراست میں لے لیا گیا ہے ،دوسری طرف بچوں کے والد ناصر کی پولی گرافک ٹیسٹ رپورٹ پولیس کو موصول ہو گئی ہے ،ذرائع کے مطابق ناصر سے پولی گرافک ماہرین نے بچوں اور اہلیہ کی ہلاکت کے متعلق 8 سوالات کئے ، ناصر پولی گرافک ٹیسٹ میں اپنی اہلیہ اور بچوں کا قاتل ثابت نہیں ہوا جس کے بعد اسے گھر جانے کی اجازت دیدی گئی ، ذرائع کے مطابق پولیس بچوں اور انکی والدہ کی فرانزک رپورٹ کے بعد کیس کا حتمی چالان لکھے گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...