آزاد کشمیر الیکشن :راولپنڈی کے 3حلقوں میں صرف 48 ہزار ووٹرز
مرد ووٹرز کی تعداد 25,393،خواتین ووٹرز کی تعداد 22,706 ہے جموں 6،ویلی 4اور 5میں 194پولنگ سٹیشن ،مقابلہ پی پی اور ن لیگ میں
راولپنڈی (خاورنوازراجہ ) آزاد کشمیر قانون سازا سمبلی کے 2 اگست کو ہونے والے انتخابات میں راولپنڈی کے 3 حلقوں ، جموں 6 ،ویلی 4 اور 5 میں 48,099 ووٹرز حق رائے دہی استعمال کریں گے ان میں مرد ووٹرز کی تعداد 25,393 اورخواتین ووٹرز کی تعداد 22,706 ہے ، 194 پولنگ سٹیشن اور 335 پولنگ بوتھ بنائے گئے ہیں، ایل اے 39 جموں 6 میں مجموعی طورپر 37623 ووٹرز جن میں مرد ووٹرز 20009 اور خواتین ووٹرز کی تعداد 17614 ہے اس حلقے میں 157 پولنگ سٹیشن اور 274 پولنگ بوتھ بنائے گئے ہیں ۔اس حلقے سے 14 امیدواران میدان میں ہیں ،اس حلقے میں اصل مقابلہ پیپلز پارٹی ،مسلم لیگ نون کے درمیان ہوگا ، راولپنڈی سٹی ایل اے 43 ویلی 4 میں مجموعی ووٹرز کی تعداد 3350 ہے ، جن میں مرد ووٹرز 1752 اورخواتین ووٹرز کی تعداد 1598 ہے ، اس حلقے میں 10 پولنگ سٹیشن اور11 پولنگ بوتھ بنائے گئے ہیں ، ایل اے 44 ویلی 5 میں مجموعی ووٹرز کی تعداد 6926 ہے جن میں مرد ووٹرز کی تعداد 3632 اورخواتین ووٹرز کی تعداد 3294 ہے ، اس حلقے میں 27 پولنگ سٹیشن اور 50 پولنگ بوتھ بنائے گئے اس حلقے میں 10 امیدوار میدان میں ہیں ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments