سعودی عرب نے پاکستان کا 5 ارب ڈالر قرضہ رول اوور کر دیا
قرض کی واپسی 3سال کیلئے مؤخر کر دی،پاکستان پر فوری ادائیگیوں کا دباؤ کم ہو گیا مجموعی طور پر پاکستان میں سعودی عرب کے 8ارب ڈالر ڈیپازٹس:سٹیٹ بینک
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سعودی عرب نے پاکستان کے 5 ارب ڈالر کے قرض کی واپسی 3 سال کیلئے مؤخر کر دی، سٹیٹ بینک نے کہا کہ 5 ارب ڈالر کے رول اوور سے پاکستان پر فوری ادائیگیوں کا دباؤ کم ہو گیا ہے، سٹیٹ بینک کے مطابق پاکستان کے پاس سعودی عرب کے 8 ارب ڈالر کے ڈیپازٹس ہیں، سعودی عرب سے 3 ارب ڈالر اس سال اپریل میں حاصل کئے گئے تھے ، اس سال پاکستان کی بیرونی مالی ضروریات کم ہو کر 21اعشاریہ 5 ارب ڈالر رہ گئی ہیں ، غیرملکی قرضوں پر سود کی ادائیگی میں تقریباً نصف ارب ڈالر کی کمی آئی ہے ، جولائی میں 2اعشاریہ 2 ارب ڈالر کے قرضے واپس کئے جا چکے ہیں، چین سے 1اعشاریہ 3 ارب ڈالر کے کمرشل قرض کی ری فنانسنگ اگلے ماہ متوقع ہے ، سٹیٹ بینک نے گزشتہ مالی سال میں اوپن مارکیٹ سے 9 ارب ڈالر خریدے ،دسمبر 2026 تک زرمبادلہ کے ذخائر 20اعشاریہ 2 ارب ڈالر تک پہنچنے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments