کشمیر الیکشن مرحلہ وار کرانا دھاندلی کی بنیاد تھی، گورنر پنجاب

کشمیر الیکشن مرحلہ وار کرانا دھاندلی کی بنیاد تھی، گورنر پنجاب

رات 11 بجے کے بعد نتائج تبدیل ہوئے ، ایسے متنازع انتخابات کا کوئی فائدہ نہیں حکومت میں محبت نہیں ملکی استحکام کیلئے شامل ہیں،شاہ لطیف بھٹائیؒ کے مزار پر حاضری

مٹیاری (نمائندہ دنیا) گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے شاہ عبداللطیف بھٹائیؒ کے مزار پر حاضر دی۔ انہوں نے کہا کہ عرس کے پہلے روز شرکت میرے لیے اعزاز کی بات ہے ، شاہ لطیفؒ عظیم صوفی بزرگ اور علم و محبت کے پیامبر تھے ، حکومت سندھ، محکمہ ثقافت، ذوالفقار شاہ اور میڈیا کا شکر گزار ہوں۔ انہوں نے مزید کہا کہ سیاسی معاملات پر فیصلہ پارٹی قیادت کرے گی، پارٹی پالیسی سے متعلق ہر فیصلہ عوام کے سامنے رکھا جائے گا، کشمیر الیکشن کو ڈویژن وائز کرانا دھاندلی کی بنیاد تھی، بلاول بھٹو زرداری نے الیکشن نتائج پر بروقت احتجاج کیا، رات 11 بجے کے بعد انتخابی نتائج تبدیل ہوتے نظر آئے ، صاف نظر آنے والی نشستوں کے نتائج تبدیل کیے گئے ، ایسے متنازع انتخابات کا کوئی فائدہ نہیں، جی بی انتخابات میں بھی نتائج اور نوٹیفکیشن پر سوالات اٹھے، عوام مہنگائی اور بے روزگاری سے شدید پریشان ہیں، حکومت کے پاس عوامی مسائل کے حل کا کوئی واضح وژن نہیں، غریب آدمی دو وقت کی روٹی کے لیے ترس رہا ہے، چھوٹے ملازمین کی نوکریاں ختم کرنے کی پالیسی عوام دشمن ہے ، عوامی مفاد پر پیپلز پارٹی ہمیشہ دوٹوک مؤقف اپناتی ہے ، جہاں عوام کے ساتھ زیادتی ہوگی پیپلز پارٹی آواز بلند کرے گی، حکومت میں شامل ہونے کا مطلب خاموش رہنا نہیں، عوام کے حق میں بولیں گے ، پیپلز پارٹی عوامی مسائل پر کبھی سمجھوتہ نہیں کرے گی، وفاقی حکومت میں محبت نہیں بلکہ ملکی استحکام کے لیے شامل ہیں ،نواب شاہ سے بھٹ شاہ تک سڑک پر کہیں رکاوٹ یا خرابی محسوس نہیں ہوئی، اندرون سندھ کو کھنڈر قرار دینا درست تاثر نہیں، اگر کہیں خراب سڑک ہے تو نشاندہی کی جائے ، پنجاب کی متعدد سڑکوں کی حالت بھی سب کے سامنے ہے ، تنقید حقائق اور زمینی صورتحال کی بنیاد پر ہونی چاہئے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...