بانی پی ٹی آئی کی ہسپتال منتقلی اعتراضات کے خلاف اپیل مقرر چیف جسٹس ان چیمبر سماعت کرینگے

بانی پی ٹی آئی کی ہسپتال منتقلی اعتراضات کے خلاف اپیل مقرر چیف جسٹس ان چیمبر سماعت کرینگے

اسلام آباد(کورٹ رپورٹر)بانی پی ٹی آئی کی ہسپتال منتقلی کی درخواست پر رجسٹرار سپریم کورٹ کے اعتراضات کے خلاف دائر اپیل سماعت کیلئے مقرر کر دی گئی۔

چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی جمعہ کو اپنے چیمبر میں سماعت کریں گے۔ رجسٹرار آفس نے درخواست پر اعتراض عائد کیا تھا کہ جمع کرائے گئے وکالت نامے پر بانی پی ٹی آئی کے دستخط موجود نہیں جس کے باعث درخواست پر کارروائی نہیں کی جا سکتی۔ اعتراض کے بعد قانونی ٹیم نے دستخط شدہ وکالت نامہ سپریم کورٹ میں جمع کرا دیا۔ چیف جسٹس یحییٰ آفریدی چیمبر میں سماعت کریں گے جہاں اعتراضات برقرار رکھنے یا درخواست باقاعدہ سماعت کیلئے مقرر کرنے سے متعلق فیصلہ متوقع ہے۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...