کھلی کچہریوں سے شہرت پانیوالے ایس ایس پی احمد محی الدین قبل از وقت ریٹائرہو گئے
لاہور (کرائم رپورٹر )کھلی کچہریوں میں دبنگ انداز اپنانے والے پولیس افسر لیفٹیننٹ (ریٹائرڈ )احمد محی الدین نے قبل ازوقت محکمہ سے ریٹائرمنٹ لے لی۔
انہوں نے سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن اسلام آباد کو قبل از وقت ریٹائرمنٹ کی درخواست دی جسے منظور کرتے ہوئے نوٹیفکیشن جاری کر دیاگیا۔ پولیس سروس(PSP)گریڈ 19 کے ایس ایس پی محی الدین ڈی پی او ڈی جی خاں ، ڈی پی او منڈی بہاؤالدین اور ڈی پی او چکوال رہ چکے ہیں،انکی کھلی کچہریوں کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائر ل ہوئی تھیں،انکے دبنگ انداز کو عوام میں کافی پذیرائی ملی تھی۔ ذرائع کے مطابق احمد محی الدین نے ذاتی وجوہات کی بنا پر ریٹائرمنٹ لی ہے اوروہ ایکس لیو پر بیرون ملک ہیں ، انہوں نے امریکی شہریت بھی حاصل کر لی ، آئندہ زندگی بیرون ملک گزاریں گے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments